راولپنڈی پولیس کی جانب سے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ممنوعہ ڈوریں برآمد کی گئیں۔ یہ کارروائیاں تھانہ سول لائنز اور تھانہ دھمیال کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ سی پی او کا …

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ممنوعہ ڈوریں برآمد کی گئیں۔

یہ کارروائیاں تھانہ سول لائنز اور تھانہ دھمیال کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جا چکا ہے اور اس خونی کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کڑی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں