راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار

165
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی ۔2جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز 8 ملزمان گرفتار کر کے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے ملزم عزیز اللہ سے ایک کلو 200 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم ندیم سے 800 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم راحیل سے 560 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم بختیار سے 380 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم سجاد سے 20 لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم شاہ رخ سے 4 لیٹر شراب،

صدر بیرونی پولیس نے ملزم عامر سے 32 بور پستول معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم عمیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔