راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،13 ملزمان گرفتار

70
Criminals arrested
Criminals arrested

راولپنڈی ۔4فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ بازی،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور چوری میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منگل کو تھانہ بنی پولیس نے ملزمان عبد الباسط اور رسول خان سے 1600 پتنگیں، سول لائنز پولیس نے ملزم عثمان سے 300 پتنگیں اور 3 ڈوریں،صدر واہ پولیس نے ملزم شعیب سے 300 پتنگیں اور 8 ڈوریں،مندرہ پولیس نے ملزمان شاکر اور شعیب سے 200 پتنگیں اور 4 ڈوریں،ریس کورس پولیس نے ملزم شہرون سے 35 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد کیں۔

رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیضان اور شہریار شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل،چھینے گئے 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا۔وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عقیل کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم کامران کو گرفتار کرکے 650 گرام چرس برآمد کی۔ پیرودہائی پولیس نے ملزم سمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 15 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ بنی پولیس نے ملزم دانش کو گرفتارکرکے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔