راولپنڈی ۔12فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 23 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،شراب ،پتنگیں ،مال مسروقہ برآمدکرلیا۔ ترجمان کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم بلال سے 2 کلو 235 گرام چرس، نیو ٹائون پولیس نے ملزم گل نور سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم سعید کامران سے 1 کلو 480 گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم ہیرا مسیح سے 1 کلو 370 گرام چرس برآمد کی۔
واہ کینٹ پولیس نے ملزم ایرات خان سے 1 کلو 360 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم اکرام سے 600 گرام چرس برآمد کی۔ کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اشتہاری مجرم طیب کو گرفتارکرلیا۔ کلر سیداں پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں جنوری 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ بنی پولیس نے ملزم دلاور سے 755 پتنگیں اور ڈور برآمد کی۔ آر اے بازار پولیس نے ملزم وقار سے 90 پتنگیں اور ڈور برآمد کی۔
دھمیال پولیس نے ملزم فرحان سے 60 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں۔ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں اعجاز اور عامر شامل ہیں جن سے مسروقہ رقم 41 ہزار 900 روپے برآمدہوئے۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزم آفتاب سے05لیٹر شراب، نیو ٹائون پولیس نے ملزم جبران طارق سے05لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم امجد سے05لیٹر شراب، ملزم طاہر سے10لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم سنیل سے10لیٹر شراب برآمد کرلی۔
پیرودہائی پولیس نے ملزم حمزہ سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم اسد بشیر سے 01 پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم منیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم عدنان سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم ہارون سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔