راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام گورنرہاؤس پشاورمیں سیمینارکا انعقاد

130
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہ باغ ،معروف کمپنی ایم ٹی بی سی کیئر کلاؤڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیا

پشاور۔ 20 فروری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ریوائیو پاکستان کے عنوان سےگورنرہاؤس پشاورمیں سیمینارکا انعقاد کیاگیا، سیمینارمیں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،

سیمینارمیں صدرراولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری عثمان شوکت، نائب صدر فہد برلاس، چیئرمین ریوائیو پاکستان محمدعمران سمیت وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدررابعہ بصری، پشاور،نوشہرہ،سوات، کوہاٹ، ایبٹ آباد، باجوڑسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف چیمبرز کے صدور اورتاجربرادری نے شرکت کی، سیمینارمیں پشاورسمیت ملک بھرسے چیمبرعہدیداروں، تاجر برادری، معاشی ماہرین نے ملکی اقتصادی ترقی کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں راولپنڈی چیمبرکے صدرعثمان شوکت نے گورنر ہاؤس میں اہم نوعیت کے سیمینار پرملک بھرسے بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید اورمیزبانی پرگورنرخیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں راولپنڈی چیمبر اورتاجربرادری کیجانب سے گورنر فیصل کریم کنڈی کو”فرینڈ آف بزنس کمیونٹی” کا خطاب دیا گیا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملکی اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں اقتصادی ماڈلز میں تبدیلی لانا ہو گی، اقتصادی ترقی کیلئے ملک بھر شفاف کاروباری ماحول اورسرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم سب کا مشترکہ مفاد ملک کی ترقی و خوشحالی ہے،انہوں نے کہا کہ سیمینارمیں تاجر برادری کی ملکی اقتصادی ترقی کیلئے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں گورنرنے کہا کہ خیبر پختونخوا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،

نامساعد حالات کے باعث یہاں کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ راولپنڈی چیمبر نےگورنرہاؤس پشاورمیں ہمارے صوبہ کے تاجروں کیساتھ ملکراہم سیمینارمنعقد کیا، ملکی اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کوکاروباری مواقع و سہولیات فراہم کرنا ہوں گی،خیبرپختونخوا کی تعلیم یافتہ خواتین جوملازمتیں نہیں کرسکتی انہیں ہم نے ذاتی کاروبارکرا کر دینے ہیں، گورنرہاؤس میں تمام شعبوں کے افراد کو سیمینار، تقریبات کے انعقاد کیلئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا منشور اس صوبہ کا سافٹ امیج دنیا بھرمیں اجاگر کرنا ہے، تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا نے راولپنڈی چیمبر کیجانب سے بزنس کمیونٹی میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔