راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے زیر اہتمام راولپنڈی ٹائیگرز کے ٹرائلز نے نوجوان کرکٹرز اور ان کے والدین میں نئی امید پیدا کر دی ہے، ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ٹرائلز میں شرکت کی جبکہ والدین نے اس اقدام کو نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا موقع قرار دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے زیر اہتمام راولپنڈی ٹائیگرز کے ٹرائلز نے نوجوان کرکٹرز اور ان کے والدین میں نئی امید پیدا کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی۔19جون (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے زیر اہتمام راولپنڈی ٹائیگرز کے ٹرائلز نے نوجوان کرکٹرز اور ان کے والدین میں نئی امید پیدا کر دی ہے، ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ٹرائلز میں شرکت کی جبکہ والدین نے اس اقدام کو نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا موقع قرار دیا ہے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹرائلز میں شریک نوجوان کھلاڑیوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز کا پلیٹ فارم انہیں اپنی صلاحیتیں منوانے اور پیشہ ورانہ کرکٹ کی جانب قدم بڑھانے کا نادر موقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے مواقع محدود تھے تاہم اب میرٹ پر مبنی ٹرائلز کے انعقاد سے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ٹرائلز میں شریک ایک نوجوان کرکٹر نے بتایا کہ اس نے کئی ماہ تک محنت اور پریکٹس کی اور اب اسے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا ہے۔ لاہور قلندرز اور راولپنڈی ٹائیگرز کی جانب سے ٹیلنٹ کی تلاش کا یہ عمل نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہے اور اس سے کرکٹ کے میدان میں مقابلے کی مثبت فضا پیدا ہوگی۔ متعدد والدین نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں جن سے نوجوان نسل کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں استعمال کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ایک کھلاڑی کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شفاف اور میرٹ پر مبنی ٹرائلز نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں، اگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو مناسب تربیت اور مواقع میسر آئیں تو وہ مستقبل میں قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ والدین نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ترجیح دی جا رہی ہے اور سلیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں میں محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو فروغ دیتے ہیں۔








