ربڑکے ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمد میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 67.14 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):ربڑکے ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 67.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران ٹائراور ٹیوبز کی درآمدات میں 67.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مئی 2022 کے دوران 3.9 ارب روپے کے ٹائر اور ٹیوبز …

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):ربڑکے ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 67.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران ٹائراور ٹیوبز کی درآمدات میں 67.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مئی 2022 کے دوران 3.9 ارب روپے کے ٹائر اور ٹیوبز درآمد کئے گئے جبکہ مئی 2023 کے دوران ٹائر اور ٹیوبز کی درآمدات کا حجم 1.11 ارب روپے رہا ۔ اس طرح ٹائر اور ٹیوبز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 67.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔