ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس پی اوستہ محمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی زیرِ صدارت ایس پی آفس اوستہ محمد میں 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ

کوئٹہ۔ 20 اگست (اے پی پی):ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی زیرِ صدارت ایس پی آفس اوستہ محمد میں 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ، لائن آفیسر محمد آصف، انچارج سکیورٹی برانچ محمد انور سومرو، مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام مولانا عبدالمجید لاشاری، مولانا عبدالمجید جتک، سید ذوالفقار علی شاہ، تمام عہدیداران اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جلوسوں، محافلِ میلاد اور دیگر مذہبی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ایس پی اوستہ محمد نے متعلقہ افسران کو مکمل الرٹ رہنے اور مقررہ سکیورٹی ایس او پیز (SOPs) پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔