رجب طیب اردوان تیسری بار صدارتی انتخاب لڑ سکیں گے ،صدارتی مشیر

رجب طیب اردوان تیسری بار صدارتی انتخاب لڑ سکیں گے ،صدارتی مشیر

انقرہ ۔26جون (اے پی پی):ترکیہ کے صدر کے چیف ایڈوائزر محمد اویچوم نے اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان آئین میں دیے گئے استثنائی اقدام کے تحت 2028 میں تیسری بار صدارتی انتخاب لڑ سکیں گے۔صدر کی قانونی پالیسی کونسل کے نائب سربراہ اویچوم نے "انادولو” ایجنسی کو تصدیق کی کہ اگلی پارلیمانی اور صدارتی انتخابات 14 مئی 2028 کے بجائے 7 مئی 2028 کو ہوں گے۔ بعض مبصرین اور تجزیہ کار اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ نتخابات پانچ سالہ مدت (صدر اور پارلیمنٹ کی) ختم ہونے سے پہلے منعقد ہونے چاہئیں اور چونکہ آخری عام انتخابات 14 مئی 2023 کو ہوئے تھے، اس لیے اگلے انتخابات 14 مئی 2028 سے پہلے والے اتوار یعنی 7 مئی 2028 کو ہوں گے۔

اویچوم نے نشاندہی کی کہ 16 اپریل 2028 کی ابتدائی تاریخ پر انتخابات کرانے کے خیال پر بحث کی جا رہی ہے جو اردوان کو، جنہوں نے مسلسل دو صدارتی مدتیں پوری کی ہیں، آئین کے تحت تیسری بار امیدوار بننے کا قانونی حق دے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ آئین صدارتی مدت کی زیادہ سے زیادہ دو بار حد مقرر کرتا ہے اور اس قاعدے کا ایک استثنا ہے… اگر پارلیمنٹ دوسری صدارتی مدت کے دوران نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرے، تو وہ شخص جس نے دو مدتیں پوری کر لی ہوں، تیسری مدت کے لیے امیدوار بن سکتا ہے۔