ملتان ڈویژن میں یومِ عاشور کے ماتمی جلوسوں کا پرامن آغاز، سخت سکیورٹی انتظامات نافذ

ملتان ڈویژن میں یومِ عاشور کے ماتمی جلوسوں کا پرامن آغاز، سخت سکیورٹی انتظامات نافذ

ملتان۔ 26 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں یومِ عاشور کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کا پرامن ماحول میں آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں آج 224 مجالس اور 283 ماتمی جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ اے کیٹیگری کی 35 مجالس اور 46 جلوسوں کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔کمشنر کے مطابق حساس جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تمام جلوسوں اور مجالس کو سیف سٹی کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ مؤثر نگرانی اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔