ریاض۔23جنوری (اے پی پی):وزارتِ حج و عمرہ اور مسجدالحرام و مسجد نبوی کے امور کی نگراں جنرل اتھارٹی نےکہا ہے کہ اسلامی مہینے رجب کے دوران عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ العربیہ اردو کے مطابق دونوں اداروں کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ حرمین شریفین کے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور اللہ …
رجب کے دوران ایک کروڑ 48 لاکھ زائرین نے عمرہ ادا کیا

مزید خبریں
ریاض۔23جنوری (اے پی پی):وزارتِ حج و عمرہ اور مسجدالحرام و مسجد نبوی کے امور کی نگراں جنرل اتھارٹی نےکہا ہے کہ اسلامی مہینے رجب کے دوران عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ العربیہ اردو کے مطابق دونوں اداروں کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ حرمین شریفین کے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور اللہ کے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کی کارکردگی میں بہتری کا مظہر ہے۔ یہ صورتحال ڈیجیٹل سہولیات، لوجسٹک خدمات اور آمد، نقل و حرکت اور مناسک کی ادائیگی کے مراحل میں نافذ لچک دار طریقہ کار کے مثبت اثرات کو واضح کرتی ہے۔
عمرہ ادا کرنے کی شرح میں یہ اضافہ سعودی عرب کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد حج، عمرہ اور زیارت کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہےتاکہ وژن سعودی عرب 2030 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اس وژن کا مقصد دنیا بھر سے مسلمانوں کے لئے حرمین شریفین تک رسائی کو آسان بنانا اور معتمرین کو سفر کی منصوبہ بندی سے لے کر سعودی عرب سے روانگی تک ایک مکمل روحانی تجربہ فراہم کرنا ہے، جس میں ان کے آرام اور سلامتی کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔
اس کے ساتھ ساتھ وزارتِ حج و عمرہ اور متعلقہ اتھارٹی مشترکہ طور پر متعدد اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کا مقصد حرمین شریفین کے اندر اور معتمر ین کے سفر کے مختلف مراحل میں خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل اور آپریشنل نظاموں کو بھی مسلسل ترقی دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سہل، پرسکون اور محفوظ تجربہ فراہم کیا جا سکے اور مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے مزید معتمرین کے استقبال کےلئے نظام کی تیاری کو مضبوط بنایا جا سکے۔








