شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے لیے ایک انتہائی مسرت بخش اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب نے کالج میں ایم بی بی ایس کی سالانہ نشستوں کی تعداد 150 سے بڑھا کر 200 کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے
رحیم یارخان ،حکومت پنجاب نے شیخ زید میڈیکل کالج کی ایم بی بی سالانہ نشستیں 150 سے بڑھا 200 کر دیں،پرنسپل

مزید خبریں
رحیم یارخان ۔ 22 جولائی (اے پی پی):شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے لیے ایک انتہائی مسرت بخش اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب نے کالج میں ایم بی بی ایس کی سالانہ نشستوں کی تعداد 150 سے بڑھا کر 200 کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینشل کونسل (PM&DC) کی جانب سے تفصیلی معائنے اور سرکاری دورے کے بعد ان نشستوں میں اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، اور رواں سال 2026ء کے داخلوں میں ہی 200 طلباء و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔نشستوں میں اس تاریخی اضافے کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے عزم کے سر بندھتا ہے۔ اس ضمن میں وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جناب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت جناب عظمت محمود کی خصوصی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں، جن کی دن رات محنت سے اس دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کیا گیا۔
اس شاندار کامیابی پر پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب اقبال حفیظ، بورڈ آف مینجمنٹ کے تمام اراکین، اکیڈمک کونسل، میڈیکل سپرینٹینڈنٹ عامر محمود بخاری، سینئر تدریسی عملے (اکیڈمک کونسل و ٹیچنگ فیکلٹی)، انتظامیہ، سول سوسائٹی کے تمام طبقات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے طلباء و طالبات کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیا ہے۔ پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ نشستوں میں اس اضافے سے نہ صرف رحیم یار خان اور گردونواح کے ہونہار طلباء و طالبات کو ڈاکٹر بننے کے مزید مواقع ملیں گے بلکہ اس سے ادارے کا تعلیمی معیار مزید بلند ہوگا اور تدریسی و طبی سہولیات کا دائرہ بھی وسیع تر ہو گا۔








