رحیم یار خان 23 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) رحیم یار خان عرفان انور نے شہر کے متعدد میڈیکل سٹورز کامعائنہ کیا۔انہوں نے ضلع کے تمام ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ میڈیکل سٹورز کے ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں متعدد میڈیکل سٹور سیل کر دیئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عرفان انور نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کوالیفائیڈ پرسن، ادویات خرید و فروخت ریکارڈ، ادویات وارنٹی کی عدم موجود گی پر میڈیکل سٹورز کو سیل کیاگیا۔
علاوہ ازیں میڈیکل سٹور مالکان اوریجنل سیل انوائس کی فراہمی، سیل آف نار کوٹکس ادویات ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ لائسنس کی پہلی شرط کوالیفائیڈ پرسن کا موقع پر موجود ہونا ہے۔ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ایکٹ کو نظر انداز کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔