لاہور چیمبر نے ممبران کی سہولت کیلئے آن لائن ممبرشپ رینیول سسٹم شروع کر دیا

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ممبران کی سہولت کے لیے جدید آن لائن ممبرشپ رینیول سسٹم کا آغاز کر دیا ہے جو چیمبر کی ویب سائٹ www.lcci.com.pk پر دستیاب ہے۔ترجمان کے مطابق یہ سہولت ممبران کے لیے رینیول کے عمل کو تیز، آسان اور سہل بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کا افتتاح لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کیا۔ افتتاحی …

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ممبران کی سہولت کے لیے جدید آن لائن ممبرشپ رینیول سسٹم کا آغاز کر دیا ہے جو چیمبر کی ویب سائٹ www.lcci.com.pk پر دستیاب ہے۔ترجمان کے مطابق یہ سہولت ممبران کے لیے رینیول کے عمل کو تیز، آسان اور سہل بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کا افتتاح لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ابوذر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آن لائن رینیول سسٹم ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو لاہور چیمبر کے ممبران کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت ممبران اپنے گھروں یا دفاتر سے تیزی اور مو ثر طریقے سے ممبرشپ کی تجدید کر سکیں گے جس سے وقت کی بچت ہوگی۔