سٹی پولیس چارسدہ پر فائرنگ کے نتیجے میں منشیات فروش کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا ۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مردان روڈ سٹیشن ڈاگ میں چند منشیات فروش موجود ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔
سٹی پولیس چارسدہ پر فائرنگ ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):سٹی پولیس چارسدہ پر فائرنگ کے نتیجے میں منشیات فروش کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا ۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مردان روڈ سٹیشن ڈاگ میں چند منشیات فروش موجود ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے حکمت عملی کے تحت کارروائی کی۔فائرنگ کے دوران ملزم ریاض اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی ہوگیا، جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم ایک ریکارڈ یافتہ اور مشہور منشیات فروش ہے۔ اس سے قبل بھی اسے سرڈھیری پولیس نے موٹر سائیکل چوری جبکہ چارسدہ اور پڑانگ پولیس نے منشیات فروشی اور دیگر سنگین نوعیت کے تقریباً 10 مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








