رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 20 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین مسجد الحرام آچکے،الحرمین الشریفین انتظامیہ

مکہ مکرمہ۔12اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں عالم اسلام کی دو مقدس ترین مساجد الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سیکرٹری انجینئر اسامہ الحجیلی نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے نے سیکرٹری کے حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام تک تقریبا 20 لاکھ عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں۔ …

مکہ مکرمہ۔12اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں عالم اسلام کی دو مقدس ترین مساجد الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سیکرٹری انجینئر اسامہ الحجیلی نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے نے سیکرٹری کے حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام تک تقریبا 20 لاکھ عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی سہولت کے لئے مسجد الحرام میں 2500 سی سی ٹی وی کیمرےنصب کئے گئے ہیں،بوڑھوں اور معذوروں کے لیے نئے ٹریکس بنائے گئے ہیں۔

سیکریٹری نے عمرہ زائرین سے اپیل کی کہ وہ توکلنا ایپ اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری کردہ پرمٹ میں درج اوقات کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حرم انتظامیہ ماہ مقدس کے دوران عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے اپنی توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے، مطاف کا صحن اس ماہ عمرہ زائرین کے لیے مختص ہے، یہ اقدام زائرین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔