مکہ مکرمہ۔15اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی اکتفا کریں ۔ سعودی خبررساں ادارےکے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹر پیغام میں معتمرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے تاہم زائرین سے …
رمضان میں ایک عمرے پر اکتفا کیا جائے، سعودی وزارت حج و عمرہ کی اپیل

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔15اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی اکتفا کریں ۔
سعودی خبررساں ادارےکے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹر پیغام میں معتمرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے تاہم زائرین سے اپیل ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے پر اکتفا کریں ۔
وزارت نے کہا کہ ان دنوں ایک عمرہ باہمی تعاون کی علامت اور اخلاق کی نشانی بھی ہے کہ آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔








