رمضان نگہبان پیکج کے 20 فیصد پے آرڈرز کی حقداروں تک ترسیل کردی گئی،کمشنرکو بریفنگ

114
Ramadan package
Ramadan package

فیصل آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی):کمشنر مریم خان کی زیر صدارت رمضان نگہبان پیکج بارے اجلاس منعقدہوا جس میں کمشنرنے کہاکہ پے آرڈرز تقسیم کرنیوالے مستحقین سے رقوم لینے والے اہلکارروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

پٹی کمشنرز خود پے آرڈرز ترسیل کی نگرانی کریں اورپرائس کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں ابتک 99 ہزار 770 پے آرڈرز مستحقین کے گھروں تک پہنچا دیئے گئے۔گھر گھر پے آرڈرز کی ترسیل کیلئے اضلاع میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 859 کردی گئی ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصربھی ان کے ہمراہ موجو دتھے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو پرائس کنٹرول سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کیا۔