رمضان کی افادیت کے مطابق قطر بارے دوستانہ بات چیت کے لیے ترکی اپنا کردار ادا کرے گا، ترک وزیر اعظم

انقرہ۔ 7 جون (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جرمنی کے انجرلک فوجی اڈے سے فوجیوں کے انخلاءکے حوالے سے کہا ہے کہ یہ جرمنی کا ذاتی فیصلہ ہے اور وہ اپنے فیصلوں کے بارے خود مختار ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران بن علی یلدرم نے کہا کہ 7 ملکوں کی جانب سے قطر کے ساتھ …

انقرہ۔ 7 جون (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جرمنی کے انجرلک فوجی اڈے سے فوجیوں کے انخلاءکے حوالے سے کہا ہے کہ یہ جرمنی کا ذاتی فیصلہ ہے اور وہ اپنے فیصلوں کے بارے خود مختار ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران بن علی یلدرم نے کہا کہ 7 ملکوں کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات کو منجمد کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کی افادیت کے مطابق دوستانہ بات چیت کے قیام کے لیے ترکی اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بین المملکتی تعلقات کومن گھڑت خبروں کے باعث متاثر ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور قطر پر سفارتی پابندیوں کو بڑے صبر و تحمل اور مذاکرات کے ساتھ ختم کیا جانا چاہئیے۔

Leave a Reply