رواں برس سرکاری شعبے سے 11 ہزار ملازمین فارغ ہوئے ہیں ، سعودی وزارت افرادی قوت

140
Saudi Ministry of Manpower
Saudi Ministry of Manpower

ریاض۔7جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے کہا ہے کہ رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں حکومتی شعبے سے 11 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ ہوئے ہیں ۔

عاجل نیوز نے سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ سرکاری شعبے سے فارغ ہونے والے مردوں کی تعداد 9400 جبکہ خواتین 2100 تھیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیشتر ملازمین جنہوں نے ملازمتوں کو خیر باد کہا ان میں ریٹائرہونے والے اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے شامل تھے۔

دیگراسباب میں صحت کے مسائل یا پیشہ ورانہ صلاحیت کا نہ ہونا بھی شامل تھا جبکہ انتقال کرجانے والے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔سرکاری شعبے سے فارغ ہونے والوں کی اکثریت سعودی شہریوں کی تھی جبکہ دیگر قومتیوں میں پاکستانی ، شامی ، مصری اورفلیپائنی شہری بھی تھے جنہوں نے یا تو خود استعفی دیا یا مدت ملازمت مکمل کرنے بعد وطن واپس لوٹ گئے۔