رواں برس کی پہلی ششماہی میں مزید ڈیڑھ لاکھ افغان بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں جاری بد امنی کے باعث رواں برس کے پہلے 6 ماہ کےدوران مزید ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’آفس آف دی کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹیریئن افیئرز‘ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے افغان زیادہ تر کسان …

اقوام متحدہ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں جاری بد امنی کے باعث رواں برس کے پہلے 6 ماہ کےدوران مزید ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’آفس آف دی کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹیریئن افیئرز‘ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے افغان زیادہ تر کسان ہیں، جو بد امنی کے باعث اپنی فصلیں وقت پر کاشت کرنے اور کاٹنے سے محروم ہو رہے ہیں، جس سے ان کے مال مویشی اور خود ان کے لیے خوراک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply