کوئٹہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں جاری ہیں ایف سی بلوچستان کے مطابق چینی، یوریا کھاد، گندم اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا کر ایک بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے رواں سال 2023 میں مارچ سے لیکر 24 اکتوبر 2023 تک 2627 میٹرک ٹن چینی، 1941 میٹرک ٹن یوریا کھاد و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ اشیاء برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ یہ کاروائیاں ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی، چمن اور پاک-افغان سرحدی علاقوں میں کی گئی۔انسداد اسمگلنگ کی موثر کارروائیوں سے ان اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور مارکیٹ میں یہ اشیاء میسر ہیں۔ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔