رواں سال ایران کو کینوکی برآمدات میں اضافہ متوقع

100

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) رواں سال ایران کو کینو کی برآمدات کی جائیں گی۔ ایران میں درآمدی کینو کی سالانہ کھپت کا تخمینہ 60 ہزار ملین ٹن سے زائد ہے۔ ایران کو کینو کی برآمدات سے قومی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ہارٹیکلچر ایکسپورٹ کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ایران نے دو ماہ کے لئے کینو کی برآمدات کی اجازت دی تھی جبکہ رواں سال اس میں اضافہ متوقع ہے جس سے کینو کے برآمد کنندگان ایران کی بڑی درآمدی منڈی سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں نے بھی بینکاری کی سہولیات کے حوالے سے معاہدہ کیا ہے جس سے ہمسایہ ممالک کی دورطرفہ تجارت میں مزید اضافہ اور سہولیات حاصل ہوں گی اور ہارٹی کلچر کے شعبہ کے علاوہ دیگر شعبہ جات کی باہمی تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔