سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال دوسری سہ ماہی(اپریل تا جون)کے دوران بیروزگاری کی شرح 6.4 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.8 فیصد کم ہے
رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران بیروزگاری کی شرح 6.4 فیصد رہی جو پہلے تین ماہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد کم ہے،سعودی حکام

مزید خبریں
ریاض ۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال دوسری سہ ماہی(اپریل تا جون)کے دوران بیروزگاری کی شرح 6.4 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.8 فیصد کم ہے۔اردو نیوز نے سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ سالِ رواں کی پہلی سے ماہی میں سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد رہی ہے جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 0.8 فیصد کم لیکن 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد بڑھی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی مردوں میں بے روزگاری کا تناسب 4.9 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سہ ماہی میں یہ شرح 6.8 فیصد تھی۔بے روزگار سعودی خواتین کے حوالے سے سالِ رواں کا تناسب 9 فیصد ہے جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 10.3 فیصد تھا۔ لیبر مارکیٹ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کی مجموعی آبادی میں بے روزگاری کی شرح 3.1 فیصد رہی جو سالانہ بنیاد پر 0.4 فیصد کم ہے۔ سعودی مردوں میں بے روزگاری کی شرح 2.2 فیصد جبکہ خواتین میں 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ریجنز کے اعتبار سے ریاض میں سعودی شہریوں کی بے روزگاری کی شرح سب سے کم رہی جو 3.9 فیصد ہے جبکہ مشرقی ریجن میں یہ تناسب 5 فیصد اور الجوف میں 5.9 فیصد ہے۔لیبر فورس میں سعودیوں کی شمولیت کی شرح 49 فیصد رہی جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہے۔سروے میں شامل 95.8 فیصد سعودی شہریوں کا کہنا ہے انہیں نجی شعبے میں ملازمت کی پیشکش کی جائے تو وہ اسے قبول کرلیں گے۔یاد رہے مملکت نے وژن 2030 کے تحت سعودی شہریوں میں بے روزگاری کو سات فیصد کم کرنے کا ہدف پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔








