جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ الیگزینڈر زویروف ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں اور پولینڈ کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
ومبلڈن اوپن ٹینس ،سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف مینز سنگلز ، آئیگا سویٹیک ویمنز سنگلز کےدوسرے رائونڈ میں داخل، سرینا ولیمز ٹورنامنٹ سے باہر

مزید خبریں
لندن، ۔1جولائی (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ الیگزینڈر زویروف ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں اور پولینڈ کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔بی بی سی کے مطابق جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد بیلجیم کے نوجوان کھلاڑی الیگزینڈر بلاکس کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے 3 گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعدفتح سمیٹی ۔ ان کی فتح کا سکور 4-6، 7-6(10-8)،6-7(5-7)اور6-7(0-7) رہا۔
الیگزینڈر زویروف کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹائن رائر سے ہوگا۔دوسری جانب فن لینڈ کے اٹو ویرٹانین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ امریکی کھلاڑی بین شیلٹن کو 4 گھنٹے 21 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-6(10-8)،2-6 اور 6-7(9-11)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ سوئٹزرلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی سٹین واورینکا کو حریف اٹلی کے کھلاڑی میٹیو بیریٹینی کے خلاف 4 گھنٹے کے طویل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے آل انگلینڈ کلب کو الوداع کہہ دیا۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک نے امریکا کی حریف کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 1-6، 6-2 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کیا جبکہ قازقستان کی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈ ایلینا ریباکینا نے ابتدائی میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی لوئس بوئسن کو 4-6، 6-1 اور 3-6سے شکست دے کر اپنے کیریئر کی 300 ویں فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ 44 سالہ مایہ ناز امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی واپسی کا تھا، جنہیں آسٹریلوی ٹینس کھلاری مایا جوائنٹ کے خلاف 3-6، 7-6(8-6)اور3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔








