پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے،جعلی مصالحہ جات پروڈکشن یونٹس سیل کردیا ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کارروائی،جعلی مصالحہ جات پروڈکشن یونٹس سیل

مزید خبریں
سرگودھا۔ 01 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے،جعلی مصالحہ جات پروڈکشن یونٹس سیل کردیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے اسلام آباد لنک روڈ 33 پھاٹک کے قریب مصالحہ جات یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کو لال مرچ پاوڈر اور دھنیہ پاوڈر کے سیمپل فیل ہونے پر فوری بند کردیا جبکہ 4 من سے زائد لال مرچ پاوڈر اور 1 من دھنیہ پاوڈر کو فوری تلف کردیا۔ صوبے بھر میں مصالحہ جات یونٹس کی چیکنگ اور سیمپلنگ کا عمل جاری ہے اور شہری اپنی کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔








