رواں سال کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے معاشی استحکام، اصلاحات اور ترقی ونمو کی تائید کو مزید تقویت ملی ہے، خرم شہزاد

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ ویون گروپ کی 2026ء کی پہلی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام، اصلاحات اور ترقی ونمو کی تائیدکو مزید تقویت ملی ہے۔جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ویون گروپ کی جانب سے موبی لنک بینک میں نئی سرمایہ کاری 2026ء کی پہلی غیر ملکی براہ راست …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ ویون گروپ کی 2026ء کی پہلی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام، اصلاحات اور ترقی ونمو کی تائیدکو مزید تقویت ملی ہے۔جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ویون گروپ کی جانب سے موبی لنک بینک میں نئی سرمایہ کاری 2026ء کی پہلی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ہے اوریہ پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی بنیادوں اور اصلاحاتی سفر پر مضبوط اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کا یہ تسلسل اس بات کی عکاسی کر رہاہے کہ کہ عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی استحکام، پالیسی اصلاحات اور مضبوط ہوتے ہوئے ریگولیٹری ماحول کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

ویون گروپ کا یہ فیصلہ اس اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان نہ صرف معاشی استحکام حاصل کر چکا ہے بلکہ اب اسے پائیدار اور سرمایہ کاری پر مبنی نمو میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ، اسلامی مالیات اور مالی شمولیت جیسے اعلیٰ اثرات کے حامل شعبوں کی بڑھتی ہوئی کشش اور استعداد کی بھی عکاسی ہو رہی ہے۔

مشیرخزانہ نے کہاکہ مجموعی طور پر یہ لین دین اس پیغام کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ پاکستان استحکام کے مرحلے سے نکل کر ترقی کے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں اصلاحات اور سرمایہ کاروں کا بحال ہوتا ہوا اعتماد کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ عالمی منڈیوں کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کہ پاکستان دوبارہ ایک قابل اعتماد، اصلاحات پر مبنی اور بلند ترقیاتی امکانات رکھنے والی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مزید خبریں