چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ نے والے کیپٹن عبید شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ نے والے کیپٹن عبید کی شہادت پر دلی طور پر افسوس ہوا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے اس بہادر سپوت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ منگل کو اپنے ’’ایکس ‘‘پیغام میں انہوں …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ نے والے کیپٹن عبید کی شہادت پر دلی طور پر افسوس ہوا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے اس بہادر سپوت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

منگل کو اپنے ’’ایکس ‘‘پیغام میں انہوں نے کہا کہ کارروائی میں 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم، جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن عبید شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور وطنِ عزیز کی حفاظت پر مامور تمام جوانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں، پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے پوری قوم بہادر افواج اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔