رواں سال کی پہلی ششماہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے خالص منافع میں 8.6 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ٹی ایل ایچ) کے خالص منافع میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی کو 1195 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ٹی ایل ایچ) کے خالص منافع میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی کو 1195 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 1100 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی کے خالص منافع میں 8.6 فیصد کے اضافہ سے فی حصص آمدن بھی 10.64 روپے کے مقابلہ میں 11.55 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔