رواں سال 65 سال سے کم عمر کے عازمین حج کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ

ریاض۔12اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں سال 65 سال سے کم عمر کے عازمین کو حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ اس مرتبہ …

ریاض۔12اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں سال 65 سال سے کم عمر کے عازمین کو حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔

وزارت نے کہا کہ اس مرتبہ مقامی عازمین حج پر بیرونی ممالک کے عازمین حج کو ترجیح دی جائے گی۔ کورونا وائرس کی وبا کے 2سال کے دوران بیرون ممالک کے شہریوں کو حج پر آنے کی اجازت نہیں تھی صرف اندرون ملک سے ہی عازمین حج کررہے تھے۔

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اندرون و بیرون مملکت سے رواں سال 10 لاکھ افراد کو حج کی اجازت ہوگی۔ ہر ملک کو اس کی آبادی کے تناسب سے عازمین حج کا کوٹہ دیا جائے گا۔