رواں مالی سال میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والے بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرض کی فراہمی میں 2 ارب روپے اضافہ

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والے بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرض کی فراہمی میں 2 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر2020 کے دوران اسلامی بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو21.2 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والے بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرض کی فراہمی میں 2 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر2020 کے دوران اسلامی بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو21.2 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر2019 کے دوران نجی شعبہ نے اسلامک بینکنگ سے 19.2 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے تھے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں کمرشل بینکوں کی برانچز سے حاصل کئے گئے33.4 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں نجی شعبہ نے کمرشل بینکوں سے 31.4 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں ما لی سال میں روایتی بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکاری سہولیات فراہم کرنے والی برانچز کی جانب سے نجی شعبہ کو22.5 ارب روپے کا قرض دیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 37.5 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے ثمرات کو زائل کرنے کےلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 657 ارب روپے کے قرضوں کی واپسی موخر کی ہے ۔ ادھر یکم جولائی تا 11دسمبر2020 کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کو10.3ارب روپے کے قرضہ جات روایتی بینکنگ کے شعبہ سے جاری کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ نے 88.1 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے تھے۔