رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں مجموعی طورپر 2330 بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار اور2005 یونٹس بسوں و ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔