ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے
صوبہ بھر میں یکم جولائی سے ای چالان کی عدم ادائیگی پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب
لاہور۔30جون (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں یکم جولائی سے ای چالان کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلافکارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ای چالان نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک پولیس ون ایپ کے ذریعے موقع پر ہی ای چالان کی تصدیق کریں گے جبکہ صوبہ بھر میں تمام متعلقہ سٹاف کو ون ایپ فراہم کر دی گئی ہے تاکہ نادہندگان کے خلاف کارروائی اور ریکوری کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنے ای چالان کی تفصیلات پنجاب سیف سٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ای چالان کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں موٹر سائیکل یا گاڑی کو بند کیا جا سکتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ای چالان کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔









