رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران ترسیلات زر کی وصولی2.04 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2018ء کے دوران 1.98 ارب ڈالر …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران ترسیلات زر کی وصولی2.04 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2018ء کے دوران 1.98 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی تھیں۔ اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 2.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات زر کی وصولی 1.65 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔