رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 859.176ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل

اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی )رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے پاکستان نے 859.176ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروروی 2018تک 3لاکھ 32ہزار325میٹرک ٹن سوتی دھاگہ کی برآمدات سے پاکستان نے 859.176ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ ہے، گزشتہ سال اس عرصہ میں پاکستان نے سوتی …

اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی )رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے پاکستان نے 859.176ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروروی 2018تک 3لاکھ 32ہزار325میٹرک ٹن سوتی دھاگہ کی برآمدات سے پاکستان نے 859.176ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ ہے، گزشتہ سال اس عرصہ میں پاکستان نے سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 843.953ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا یوں ایک سال کے عرصہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے حاصل زرمبادلہ میں 1.87فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔