رواں مالی سال کے دوران شعبہ تعمیرات کی شرح نمومقررہ ہدف سے 1.9فیصد زیادہ رہی

رواں مالی سال کے دوران شعبہ تعمیرات کی شرح نمومقررہ ہدف سے 1.9فیصد زیادہ رہی ہے۔ جمعرات کویہاں جاری قومی اقتصادی سروے رپورٹ برائے مالی سال 26۔2025کے مطابق تعمیرات کے شعبہ کی شر ح نمو5.7فیصد رہی ہے جبکہ شعبہ کےلئے ترقی کا ہدف 3.8فیصد مقرر کیا گیا تھا ۔ اسی طرح خدمات کے شعبہ کی شرح نمو بھی مقررہ ہدف سے 0.09فیصد زیادہ رہی ۔

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران شعبہ تعمیرات کی شرح نمومقررہ ہدف سے 1.9فیصد زیادہ رہی ہے۔ جمعرات کویہاں جاری قومی اقتصادی سروے رپورٹ برائے مالی سال 26۔2025کے مطابق تعمیرات کے شعبہ کی شر ح نمو5.7فیصد رہی ہے جبکہ شعبہ کےلئے ترقی کا ہدف 3.8فیصد مقرر کیا گیا تھا ۔ اسی طرح خدمات کے شعبہ کی شرح نمو بھی مقررہ ہدف سے 0.09فیصد زیادہ رہی ۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کےلئے خدمات کے شعبہ کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد تھااس شعبہ میں ترقی کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہول سیل و ریٹیل کے شعبے کےلئے ترقی کا ہدف 3.9 فیصدمقرر کیا گیا تھا جبکہ اس شعبہ میں شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔