ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس دورے کا مقصد ڈرائیونگ سکول میں موجود عملہ کی کارکردگی، تربیتی نظام اور دفتر کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
ایس پی ٹریفک مانسہرہ کا ٹریفک پولیس ڈرائیونگ اسکول کا سرپرائز وزٹ

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 11 جون (اے پی پی):ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس دورے کا مقصد ڈرائیونگ سکول میں موجود عملہ کی کارکردگی، تربیتی نظام اور دفتر کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے جدید ڈرائیونگ سمیولیٹر مشین کا بھی معائنہ کیا اور اس کی افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ عوام، بالخصوص خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ڈرائیونگ سکول کے عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے تمام شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے اور انہیں بہترین تربیتی ماحول فراہم کیا جائے۔ٹریفک پولیس مانسہرہ کا ڈرائیونگ سکول جدید سہولیات، تربیت یافتہ عملہ اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے ذریعے شہریوں کو محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کے اصول سکھانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔







