خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پاکستان کو روسی منہ کھر و کھرپکا (ایف ایم ڈی) ویکسین کی مسلسل فراہمی سے متعلق مسائل کے کامیاب حل میں معاونت فراہم کی ہے۔روس میں تیار کی جانے والی ایف ایم ڈی ویکسین 2012ء سے خوراک و زراعت کی تنظیم اور نجی شعبے کے ذریعے پاکستان درآمد کی جا رہی ہے جو مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور ملک …
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے روس نے منہ کھر و کھرپکا ویکسین فراہم کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پاکستان کو روسی منہ کھر و کھرپکا (ایف ایم ڈی) ویکسین کی مسلسل فراہمی سے متعلق مسائل کے کامیاب حل میں معاونت فراہم کی ہے۔روس میں تیار کی جانے والی ایف ایم ڈی ویکسین 2012ء سے خوراک و زراعت کی تنظیم اور نجی شعبے کے ذریعے پاکستان درآمد کی جا رہی ہے جو مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور ملک بھر میں بیماریوں کی روک تھام کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مارچ 2024ء میں ویکسینیشن مہم کی معطلی کے بعد اس بیماری کے پھیلائو کے خدشات بڑھ گئے تھے جو گائے، بھینس اور دیگر مویشیوں کو متاثر کرنے والی خطرناک ترین بیماریوں میں شمار ہوتی ہے۔
ایس آئی ایف سی نے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان موثر رابطہ کاری اور ہم آہنگی کے ذریعے زیر التواء امور کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور باہمی تعاون سے اس مسئلے کے قابل قبول حل کو یقینی بنایا۔اس کامیاب پیش رفت سے پاکستان کو روسی ایف ایم ڈی ویکسین کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے اور ویکسینیشن سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اس اقدام سے مویشیوں کی صحت کے تحفظ کے اقدامات مزید مضبوط ہوں گے، لائیو سٹاک کی پیداوار میں بہتری آئے گی، کسانوں کے معاشی مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا اور پاکستان کی لائیو سٹاک اور گوشت کی برآمدات بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یہ پیش رفت حیوانی صحت اور لائیو سٹاک کی ترقی کے شعبوں میں پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی بھی عکاس ہے۔







