لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے وقت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، نور پور تھل، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری (اولے پڑنے) اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر گرم اور خشک موسم رہا تا ہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواں/آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک ہوئی ۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ41سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 45فیصدریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 135فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 122،سی ای آر پی 127،برکی روڈ154،عسکری ٹین80،ماڈل ٹان 117،اے آر سی 81،بیدیاں روڈ159اور علامہ اقبال ٹاون میں 119ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔۔







