اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان کودوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں 714.74ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر292.99ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، اگست میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کاحجم …
رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں 714.74ملین ڈالرکی معاونت موصول

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان کودوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں 714.74ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر292.99ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، اگست میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کاحجم 88.32ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو96.20ملین ڈالر، اے آئی آئی بی 8.73ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 28.88ملین ڈالر، آئی ڈی اے 147.81ملین ڈالر، ایفاد9.59ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 0.98ملین ڈالراوراوپیک فنڈ کی جانب سے 0.75ملین ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر162.70ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے، دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے پاکستان کو96.76ملین ڈالر، فرانس 17.19ملین ڈالر، جرمنی 5.94ملین ڈالر، جاپان 1.94ملین ڈالر، جنوبی کوریا 7.24ملین ڈالر، سعودی عرب 2.69ملین ڈالر، اورامریکا کی جانب سے 30.94ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت فراہم کی گئی۔نیاپاکستان سرٹیفیکٹس کے ذریعہ 259.04ملین ڈالرموصول ہوئے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق غیرملکی معاونت میں مختلف منصوبوں (پراجیکٹس ایڈ) کیلئے پاکستان کو441.62ملین ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈ کے تحت 273.12ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
پاکستان کو موصول ہونے والی غیر ملکی اقتصادی امداد مختلف شعبوں میں استعمال ہو رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے اور عوامی بہبود کے منصوبوں میں بہتری لائی جا سکے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کے لیے بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس میں بلوچستان کے آبی وسائل کی ترقی کے منصوبے اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام شامل ہیں۔ سندھ میں سیکنڈری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے امداد حاصل کی گئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور تعلیمی سہولیات کو جدید بنانا ہے۔ توانائی کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے مختلف منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر اور بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے بین الاقوامی ادارے مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
اسی طرح عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی امداد سے صحت کے شعبے میں بڑے منصوبے جاری ہیں، جن میں سندھ اور خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کی بہتری اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے شامل ہیں۔ قومی شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے بھی غیر ملکی معاونت سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر سندھ اور خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی تعمیر پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہو رہی ہے تاکہ ملکی معیشت اور عوامی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔








