رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020 کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 20.11فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020 کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 20.11فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ءکے دوران برآمدات کا حجم 24.526 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی2019ءکے دوران شعبہ کی برآمدات سے 20.419 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی2019ءکے مقابلہ میں جولائی …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020 کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 20.11فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ءکے دوران برآمدات کا حجم 24.526 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی2019ءکے دوران شعبہ کی برآمدات سے 20.419 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی2019ءکے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران ادویہ سازی کی صعنت کی برآمدات میں4.107 ملین ڈالر یعنی20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن برآمدات میں 31.24فیصد اضافہ سے برآمدات 1181میٹرک ٹن کے مقابلے میں 1550 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق جون 2020ءکے مقابلہ میں جولائی2020ءکے دوران برآمدات میں 38.13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون 2020ءمیں برآمدات کا حجم 17.756 ملین ڈالرتھا جو جولائی 2020ءمیں 24.526 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔