رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوارن تجارتی خسارہ میں 13.4 فیصد اضافہ، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ ( جولائی تا مئی) کے دوارن تجارتی خسارہ میں 13.4 فیصد کا اضافہ کے بعد تجارتی خسارہ 33.886 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 29.882 ارب ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا تھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ ( جولائی تا مئی) کے دوارن تجارتی خسارہ میں 13.4 فیصد کا اضافہ کے بعد تجارتی خسارہ 33.886 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 29.882 ارب ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا تھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران قومی برآمدات میں 15.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 21.346 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دوسری جانب درآمدات میں 14 فیصد کے اضافہ سے درآمدات کا حجم 55.232 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں