اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی فروخت میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 23.8 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔ رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ہونے والا اضافہ سب سے زائد رہا ہے، جس کی وجہ گزشتہ تین …
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں 12 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی فروخت میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 23.8 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔ رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ہونے والا اضافہ سب سے زائد رہا ہے، جس کی وجہ گزشتہ تین سالوں کے دوران فروخت میں اوسطاً 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









