رواں کیلنڈر سال کے پہلے 5ماہ میں مقامی طور پر 12.41ملین موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے ہیں،پی ٹی اے

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):رواں کیلنڈر سال 2022کے پہلے 5ماہ میں مقامی طور پر 12.41ملین موبائل فون تیار کئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2022ء میں جنوری تا مئی اندرون ملک 1241موبائل فونز تیار کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران کمرشل سطح پر موبائل فون کی درآمدات 0.94ملین یونٹ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2022ء کے دوران ملک میں …

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):رواں کیلنڈر سال 2022کے پہلے 5ماہ میں مقامی طور پر 12.41ملین موبائل فون تیار کئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2022ء میں جنوری تا مئی اندرون ملک 1241موبائل فونز تیار کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران کمرشل سطح پر موبائل فون کی درآمدات 0.94ملین یونٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مئی 2022ء کے دوران ملک میں موبائل فونز کی پیداوار 2.69ملین یونٹ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2021ء کے دوران پاکستان میں مقامی طور پر موبائل فونز کی اسمبلنگ 24.66ملین یونٹ رہی تھی جبکہ 2020ء میں 13.05ملین یونٹ کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

دوسری جانب سال 2021ء کے دوران موبائل فونز سیٹوں کی درآمدات 10.26ملین یونٹ رہی تھیں جبکہ 2020ء میں درآمدات کا حجم 24.51ملین یونٹ رہا تھا۔

واضح رہے کہ موبائل فونز کی اندرون ملک تیاری سے درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ملکی معیشت کی ترقی میں بھی مدد مل رہی ہے۔

مزید خبریں