اٹلی کی فٹبال فیڈریشن (ایف آئی جی سی)کے صدر جیوانی مالاگو نے روبرٹو مانچینی کی دوبارہ تعنیاتی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
روبرٹو مانچینی کی بطور اٹلی فٹبال ٹیم ہیڈ کوچ دوسری بار واپسی

مزید خبریں
روم۔29جولائی (اے پی پی):اٹلی کی فٹبال فیڈریشن (ایف آئی جی سی)کے صدر جیوانی مالاگو نے روبرٹو مانچینی کی دوبارہ تعنیاتی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق61 سالہ روبرٹو مانچینی اس سے قبل 2018 سے 2023 تک اٹلی کی قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی زیرِ نگرانی ٹیم نے یو ای ایف اے یورو 2020 کا ٹائٹل جیتا تھا ،بعد ازاں وہ سعودی عرب کی قومی ٹیم کے کوچ بن گئے تھے۔وہ سابق کوچ جينارو گیٹوسو کی جگہ سنبھالیں گے، جنہوں نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے میں بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس ناکامی کی وجہ سے اٹلی کی ٹیم مسلسل 3 بار ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔فیڈریشن کے نئے صدر نے روما کے سابق کوچ کلاڈیو رانیری کو نیا ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روبرٹو مانچینی کی دوسری اننگز کا باقاعدہ آغاز ستمبر میں یو ای ایف اے نیشنز لیگ سے ہوگا، جہاں اٹلی کا مقابلہ فرانس، بیلجیئم اور ترکیہ سے ہوگا۔








