روسی اور تر ک صدر کا ٹیلی فونگ رابطہ ،دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو ۔25نومبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ تاس کے مطابق کریملن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں جاری اسٹریٹجک منصوبوں پر …

ماسکو ۔25نومبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

تاس کے مطابق کریملن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں جاری اسٹریٹجک منصوبوں پر بھی گفتگو کی۔

یوکرین کے حوالے سے روسی صدر نے کہا کہ امریکا کی حالیہ امن تجاویز، جن کا روس نے جائزہ لیا ہے، اصولی طور پر حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تجاویز ان نکات سے مطابقت رکھتی ہیں جن پر اگست میں الاسکا میں ہونے والی روس۔امریکا سربراہ ملاقات کے دوران گفتگو ہوئی تھی۔

بیان کے مطابق ترک صدر نے مذاکراتی عمل کو ہر ممکن طریقے سے آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا اور مستقبل میں مذاکرات کے لیےترکیہ کو بطور پلیٹ فارم فراہم کرنے کی پیشکش دہرائی۔کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان نے یوکرین کے حوالے سے روس۔ترکی رابطوں کو مختلف سطحوں پر مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں