روسی صدر سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات

ماسکو۔ 30 نومبر (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے روسی دارلحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ملاقا ت میں باہمی تعلقات ، تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پر زور الفاظ میں کہا کہ چین روس کے …

ماسکو۔ 30 نومبر (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے روسی دارلحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ملاقا ت میں باہمی تعلقات ، تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پر زور الفاظ میں کہا کہ چین روس کے ساتھ بین الاقوامی امور پر زیادہ قریبی روابط اور مفاہمت کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کیثرالطرفہ تعاون کے ڈھانچے کے تحت باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر صدر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں لی کی چیانگ کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

Leave a Reply