29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی صدر نے یوکرینی خاتون پائلٹ کی سزا معاف کر دی

روسی صدر نے یوکرینی خاتون پائلٹ کی سزا معاف کر دی

- Advertisement -

ماسکو ۔ 26 مئی (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کی پائلٹ نادیجدا ساوشینکو کی سزا معاف کر دی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر پوٹن نے ساو شیکو کی سزا کو معاف کرنے کے فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ روس کے صدر نے ساوشیکو کی وجہ سے ہلاک ہونے والے روسی صحافیوں کے اہل خانہ کی درخواست پر ساو شینکو کو معاف کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے روسی صحافیوں کے اہل خانہ نے ساو شینکو کو انسانیت کے نام پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں