روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی ملاقات منگل کو ہو گی، ترجمان روسی حکومت

ماسکو۔1دسمبر (اے پی پی):روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے امریکا کے خصوصی صدارتی ایلچی سٹیو وٹکوف کی ملاقات کل (منگل کی )سہ پہر ہو گی۔ تاس کے مطابق یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سٹیو وٹکوف کے درمیان ملاقات 2 دسمبر کی سہ پہر کو ہونے والی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ …

ماسکو۔1دسمبر (اے پی پی):روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے امریکا کے خصوصی صدارتی ایلچی سٹیو وٹکوف کی ملاقات کل (منگل کی )سہ پہر ہو گی۔ تاس کے مطابق یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سٹیو وٹکوف کے درمیان ملاقات 2 دسمبر کی سہ پہر کو ہونے والی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ روسی صدر اس ملاقات کے تناظر میں روس امریکا رابطوں کی تیاری کے لئے پیر کو کئی بند کمرہ اجلاس بھی کر رہے ہیں۔قبل ازیں وال سٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ سٹیو وِٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر یوکرینی بحران کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی غرض سے پیر کو ماسکو جائیں گے۔

مزید خبریں