روسی صدر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کی تیاریاں

237
Vladimir Putin

ماسکو ۔ 4 اگست (اے پی پی) روسی صدرولادیمیر پوٹین کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔ دورے کی تیاریاں زور وشورسے کی جا رہی ہیں۔روسی ٹی وی آرٹی کے مطابق سعودی وزیر توانائی خالد الفالح روسی صدر کے دورہ سعودی کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔ روسی ہم منصب ایلگزینڈرنووک سے ماسکو میں مذاکرات کیے۔ روسی صدر کے دورہسعودی عرب کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ روس کے وزیر توانائی نے مذاکرات کے دوران کہا کہ”ہمارا مقصد دورہ کی تیاری سے متعلق امور نمٹانا ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبوں کی بابت معاملات طے کرنا اور روسی صدر کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدوںکے متن تیار کرنا ہے“۔سعودی عرب اور روس نے مشترکہ منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے 10ارب ڈالر کا فنڈ قائم کیا ہے۔دونوں نے تجارتی لین دین میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔